عوام کیلئے خوشخبری!پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

 

لاہور (اُمت نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کی کمی کردی گئی۔

 

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 274 روپے 08 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 86 پیسے کمی کیساتھ 173 روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 54 پیسے کمی کیساتھ 161 روپے 17 پیسے ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جو یکم جون تک نافذ العمل رہے گا۔