روسی صدر پیوٹن دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

روس(اُمت نیوز)روس کے صدر ولادیمر پیوٹن دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔

روس کے صدر آج کا دن بیجنگ میں گزاریں گے جس میں ان کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی اور کئی سمجھوتوں اور دستاویز پر دستخط کیے جائیں گے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں رہنماؤں کی بات چیت کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔

روس کے صدر کل ہاربن علاقے کا دورہ کریں گے، صدر پیوٹن کا ایک بار پھر منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

یہ دورہ ایسے وقت کیا جارہا ہے جب دونوں ملک باہمی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔