اسلام آباد : رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر یلغار کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کہتے ہیں میں اسلام آباد پر حملہ کردوں گا، آپ اپنا شوق پورا کریں، اگر وزیراعظم اعلان کریں تو آپ اسلام آباد میں داخل نہیں ہو سکتے،علی امین گنڈاپور کہتے ہیں احتجاج کروں گا، ان کو بتانا چاہتا ہوں اسلام آباد کے رہائشیوں کے بھی آئینی حقوق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر احتجاج آپ کا آئینی حق ہے تو میرے اسلام آباد کے رہنے والوں کے بھی حقوق ہیں، آپ کو اسلام آباد کے لوگوں کے آئینی حقوق پر ڈاکا مارنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ اپنا شوق پورا کریں، آپ نے گورنر خیبرپختونخوا پر کے پی ہاو¿س میں داخلے پر پابندی لگائی، اگر وزیراعظم اعلان کریں تو آپ اسلام آباد میں داخل نہیں ہو سکتے لیکن ہم اس طرح کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم کہتے ہیں اس نظام کو آگے چلنا چاہیے۔
طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ اداروں کے خلاف گفتگو اور گالم گلوچ کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے، مذاکرات کی بات کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔