شانہ بشانہ کے زیر اہتمام خواتین کے لیے خصوصی پروگرام

کراچی (اُمت نیوز)خواتین کو سال 2024میں تکنیکی تجارت تک رسائی کے حوالے سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جر منی روایتی طور پر مردوں کے زیر حاکمیت شعبوں میں خواتین کو مواقع دلانے کیلئے اپنے عزم پر قائم رہا ۔شانہ بشانہ اقدام سے تاثر میں تبدیلی رونما ہوئی ہے جو مظہر ہے کہ انفراسٹرکچر اور تعمیراتی شعبو ں میں رہتے ہوئے خواتین تکنیکی تجارت میں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ شراکت دار خواتین کی استعدا د کار کو تسلیم کرتے ہوئے نظام میں موجود ہ رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورتوں کو بھی سمجھتے ہیں ۔
نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی چیئر پرسن محترمہ گلمینہ بلال احمد ،جرمنی کے فنڈ کردہ اور سیمنزپاکستان کی شراکت سے GIZکے نافذ العمل گلوبل پراجیکٹ ایجوکیشن (بلڈ 4سکلز) اور ہنر فائونڈیشن کے تعاون سے مشترکہ منصوبے ”شانہ بشانہ ”و عز ت و وقار ملا ۔ٹیکنیکل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ماہرین ، فیصلہ سازوں، اور نجی شعبہ جات کے نمائندوں نے 16مئی کو کراچی میں جمع ہوئے جس میں 44باصلاحیت خواتین کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا۔ انہوں نے دی ہنر فائونڈیشن سے انسٹی ٹیوٹ بیسڈ لرننگ (آئی بی ٹی )سے دو ٹریڈز میں گریجویشن مکمل کی: لاجسٹک اور سپلائی چین اور آٹو کیڈ۔ بتدریج، ان گریجویٹ TVETسٹوڈنٹس کو سیمنز (SIEMENS)پاکستان میں 6ہفتے کی ورک پلیس بیسڈ ٹریننگ دی جائے گی ۔ ان خواتین کو جاب مارکیٹ میں لانے کیلئے معاونت کی ضرورت ہے ۔شراکتی اداروں کی جانب سے متعلقہ ٹریڈ کے حوالے سے انہیں ٹول کٹس بھی مہیا کی گئیں ہیں۔
سیمنز پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب محمد دانیا ل نے اس اقدام کو ممکن بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اوراپنے خوابوں کو حقیقت بنانے والی شرکاء خواتین کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تمام ٹریڈز اور شعبہ جات میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی تلقین کی۔
پراجیکٹ منیجرGIZجناب محمد دانیال نے خواتین کو براہِ راست مخاطب کیا اور کہا”آپ این ایبلرز ہیں جو ادارہ جاتی حدود کو چیلنج کرتی اور اداروہ جاتی تفریق ختم کرتی ہیں ۔ لہٰذا مبینہ انتخاب اصل انتخاب بن جاتا ہے”
نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی چیئر پرسن محترمہ گلمینہ بلال نے کہا کہ صرف امید افزاء مثالیں قائم کر کے ہی ہم صنف اور قابلیتوں کے اعتبارسے دقیانوسی اور جھوٹے تصورات کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ نیوٹک کی حکمت عملی ”ہنر سب کے لئے”ہے۔ جس میں خواتین بھی ویسے ہی شامل ہیں جیسے مرد حضرات۔
جرمن کونسلیٹ کراچی کے کونسلر جنرل جناب روڈیگر لاٹزنے اپنے اختتامی کلمات میں بتایا، ” صلاحیت ایک آلہ ہے جو مضبوط بناتی ہے اور وہ کسی جگہ کی محتاج نہیں
ہوتی۔ وہ آپ کو ایک انسان اور با وقار شہری بناتی ہے جو ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
GIZکا گلوبل پراجیکٹ ایجوکیشن( بلڈ 4سکلز)ایک عالمی پروگرام ہے جو جرمن فیڈرل منسٹری فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (BMZ)کا فنڈ کردہ ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت ایشین ڈویلپمنٹ بینک ( اے ڈی بی) اور جی آئی زی (GIZ)نے ایک سٹریٹجک شراکت تشکیل دی ہے اوران کا ایمان ہے کہ بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی لاکر ورک پلیس بیسڈ ٹریننگ (WBT)چھپی صلاحیتوں کو پہچاننے میںمعاون ثابت ہوتی ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان، کینیا، سائوتھ افریقہ، اور سنیگال میں چھوٹے پیمانے پر اقدامات اٹھا رہا ہے۔