ایک شخص یہودیوں کی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا، فائل فوٹو
ایک شخص یہودیوں کی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا، فائل فوٹو

فرانس میں یہودی عبادت گاہ کو نذر آتش کرنے کی کوشش

پیرس: فرانسیسی پولیس نے ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جو مبینہ طور پر شمالی شہر روئن میں یہودیوں کی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پرلکھا روئن میں قومی پولیس نے ایک مسلح شخص کو حراست میں لینے کی کوشش کی جو شہر کی سینیگاگ کو آگ لگانا چاہتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایک شخص چاقو اور لوہے کی سلاک سے مسلح تھا، اس نے پولیس پر حملے کی کوشش کی تو جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اس سے صرف یہودی برادری ہی نہیں متاثر ہوئی ہےبلکہ پورا شہر خوفزدہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ حملہ آور کے علاوہ کوئی اور متاثر نہیں ہوا۔