لاہور: پنجاب کی مخلتف جیلوں کے قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملنے والی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا جس کے جواب میں جیل خانہ جات کے ڈپٹی سیکریٹری نے ایک مراسلہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ارسال کیا ہے جس میں عمران خان کو ملنے والی قانون سے متصادم سہولیات کا ذکرکیا ہے
جیل خانہ جات کے ڈپٹی سیکریٹری نے مطالبے پرمبنی خط ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ارسال کردیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں اسیر قیدی بھی یکساں سہولیات فراہم کرنے کیلیے خطوط لکھ رہے ہیں۔
ڈپٹی سیکریٹری جیل خانہ کے تحریر کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ایڈووکیٹ جنرل اس معاملہ پر قانونی آرا دیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کو دی گئی سہولیات جیل قوانین سے متصادم ہیں۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ تمام سہولیات مخلتف معزز عدالتوں کی حکم فراہم کی جارہی ہیں، خط میں کہا گیا کہ محکمہ قانون معززمتعلقہ عدالتوں سے سہولیات فراہمی پرنظرثانی کیلیے رجوع کرے۔