مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے میجر نے گولی مار کر خودکشی کرلی

میجر مبارک سنگھ پڈا نے جموں کے علاقے میں قائم فوجی بیس کے اپنے کمرے میں خود پر فائرنگ کی۔

               
May 19, 2024 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں جموں کی سرحد پر تعینات بھارتی فوج کے ایک میجر نے اپنا کمرہ اندر سے بند کرکے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میجر مبارک سنگھ پڈا نے جموں کے علاقے میں قائم فوجی بیس کے اپنے کمرے میں خود کو بند کرکے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی۔

اہل خانہ کے بقول میجر مبارک سنگھ پڈا کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اُن کے کمرے سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا اور نہ ہی انھیں کوئی ذہنی مسائل تھے۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو پندرہ روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔