سعودی فرمانروا کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

تیز بخار کے باعث خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

               
May 19, 2024 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریاض:  سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق تیز بخار کے باعث خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

واضح رہے تین ہفتے قبل بھی شاہ سلمان بن عبد العزیز کو جدہ میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں معمول کے طبی معائنہ کیلیے داخل کیا گیا تھا۔