فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

بابرالیون کی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات

لیڈز: پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے شہر لیڈز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

۔اس دوران پاکستان ویمنز کرکٹرز نے لیڈز میں پاکستان مینز ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔کپتان بابراعظم، سینئر منیجر وہاب ریاض، شاہین آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں نے پاکستان ویمنز کرکٹرز کا حوصلہ بڑھایا اور دورہ انگلینڈ میں بقیہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ ویمن کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز ہارنے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم آخری 7 میچوں میں صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ۔