تہران: ایران نے مشہور پاپ گلوکار امیر حسین مقصود لو المعروف ”تاتالو“ کو فحش مواد پھیلانے کے جرم میں قید کی سزا سنادی۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے اتوار کو بتاہیا کہ 36 سالہ موسیقار 2018 سے استنبول میں مقیم تھے، جس کے بعد ترک پولیس نے انہیں گذشتہ سال دسمبر میں ایران کے حوالے کر دیا تھا، تب سے وہ ایران میں ہی نظر بند ہیں۔
تاتالو کے وکیل الہام رحیمیفر نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ تاتالو کو قید کی متعدد مختصر اور طویل مدتی سزائیں سنائی گئیں۔
ان کے وکیل نے سرکاری اخبار ”جامِ جام“ کو بتایا کہ سزاؤں کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ ایرانی قانون کے تحت جیل کی ایک سے زیادہ سزائیں ایک ساتھ چلتی ہیں۔
پاپ گلوکار تاتالو ریپ، پاپ اور آر ایند بی قسم کی موسیقی کے امتزاج کے لیے مشہور ہیں۔