کنشاسا: ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے فوجی ترجمان نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا ہے کہ مسلح افواج نے اتوار کی صبح بغاوت کی کوشش کو پسپا کر دیا جس میں کانگو اور غیر ملکی جنگجو ملوث تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان سلوین ایکینگے کا کہنا تھا کہ بغاوت کی ایک کوشش کو دفاعی اور سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، اس کوشش میں غیر ملکی اور کانگولیس شامل تھے۔تاہم ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا اس عمل میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا ہے یا مار دیا گیا ہے۔
اس سے قبل کونگو کے ممبرپارلیمان ویتل کامرہے کے ترجمان اور جاپانی سفیر نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا تھا کہ ویتل کامرہے کے گھر کے قریب حملے میں دو محافظ اور ایک حملہ آور مارے گئے۔
امریکا کے سفارت خانے نے اتوار کو ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں سیکیورٹی اہلکاروں کی سرگرمیوں اور علاقے میں فائرنگ کی اطلاعات کے بارے میں ایک سیکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا۔