فائل فوٹو
فائل فوٹو

امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم

بشکیک: کرغزستان میں پاکستانی طلبا سمیت غیرملکی طالب علموں پر تشدد اور ان طلبا کی اپنے اپنے وطن اپسی شروع  ہونے کے بعد کرغز وزارت تعلیم نے یونیورسٹیوں کے امتحانات آئن لائن لینے کا اعلان کردیا۔

کرغزستان کی وزرات تعلیم کی جانب سے جاری  کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، فائنل سمیسٹر کے علاوہ تمام طلبہ و طالبات اپنے اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں۔

کرغز وزارت تعلیم کے مطابق 1 سے 9 سمسٹر تک امتحانات آن لائن  ہوں گے اور امتحانات کا شیڈول  بذریعہ واٹس ایپ بھیجا جائے گا۔