اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملا قیمتی قلم باب کعبہ توشہ خانہ میں جمع کرا دیا۔
رابطہ عالم اسلام کے سیکرٹری نے 8اپریل 2024کو چیف جسٹس سے ملاقات کی تھی، رابطہ عالم اسلام کے سیکرٹری نے قیمتی قلم چیف جسٹس کو تحفے میں دیاتھا۔
چیف جسٹس پاکستان کے سیکریٹری نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا تھا،چیف جسٹس نے قیمتی قلم وزیراعظم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میوزیم میں رکھوا دیا۔