شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کے الیکٹرک کے خلاف نعرے درج تھے، فائل فوٹو
شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کے الیکٹرک کے خلاف نعرے درج تھے، فائل فوٹو

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔ ٹیپو سلطان روڈ پر کے الیکٹرک دفتر کے باہر مظاہرے میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

مظاہرین، ٹیپو سلطان روڈ پر کے الیکٹرک دفتر کے باہر جمع ہوئے اور نعرے بازی کی۔شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کے الیکٹرک کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے دونوں اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل روٹ سے گزارا گیا۔

واضح رہے کہ شہری بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں۔ کورنگی، لانڈھی، ملیر گلشن جمال، گلستان جوہر ، فیڈرل بی ایریا ، ناظم آباد، گلبہار، لیاقت آباد اور پیر کالونی سمیت دیگر علاقوں میں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔