تہران:ہیلی کاپٹر کے حادثے میں وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی موت کے بعد علی باقری کنی ایران کےعبوری وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا گیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایران کی کابینہ نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ہلاکت کے بعد ان کے نائب علی باقری کنی کو عبوری وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ ایرانی حکومت کی تین شاخوں، انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے اعلیٰ ترین افسران کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ایران کے رہبرِ اعلیٰ نے اول نائب صدر محمد مخبر کو ملک کا عبوری صدر بنانے کا ذکر کیا۔ محمد مخبر اب تقریباً دو ماہ کے عرصے کے لیے ملک کے عبوری صدر رہیں گے اور اس دوران 50 دن کے اندر اندر ملک کے نئے صدر کا انتخاب ہو گا۔