فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرپشن اور بے ضابطگیوں پر محکمہ خوراک کے 20 افسران معطل

لاہور: محکمہ خوراک پنجاب میں احتساب کا عمل تیز کر دیا گیا،کرپشن، نااہلی اور فرائض میں سنگین غفلت پر 20 افسروں کو معطل کر دیا گیا۔

سیکریٹری خوراک پنجاب نے20افسران کومعطل کیا،معطل ہونیوالوں میں شیخوپورہ،فیصل آباد،جھنگ ،سرگودھا،خوشاب،بھکر،بہاولنگر،راولپنڈی اورگوجرخان کے افسران شامل ہیں۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ متعلقہ افسران نے فلور ملوں پر غیر معیاری گندم کی موجودگی پر ایکشن نہیں لیا،افسروں کیخلاف کرپشن، نااہلی اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر کارروائی کی گئی۔

محکمے میں نااہل، کرپٹ اور فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کی کوئی جگہ نہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ افسران مکمل کلیئرنس تک اپنے علاقے میں موجودگندم کے سٹاک کے ذمہ دار ہونگے۔