اسلام آباد: سعودی عرب سے پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،ایف آئی اے نے آٹھ کروڑ کے فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار افرادمیں نجی کمپنی کا مالک اوربروکر شامل ہیں،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے 108 نرسیں بھجوانے کا کنٹریکٹ حاصل کیا،خرچہ سعودی کمپنی نے ادا کیا مگرملزمان نے ہر نرس سے 4لاکھ وصول کیے.
سعودی سسٹم میں اندراج کے دوران بھی ہیرا پھیری، ایک ہی بارکوڈ پر 92 نرسز بھجوائیں۔سعودی حکومت نے جعل سازی پر تمام نرسوں کو بلیک لسٹ کرکے وطن واپس بھجوایا،حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران معاملہ وزیراعظم شہبازشریف کے بھی علم میں لایا گیا۔