واشنگٹن: امریکا نے بنگلادیش کے سابق آرمی چیف پر پابندی لگا دی۔
حال ہی میں امریکا کی جانب سے بنگلادیش کے سابق آرمی چیف اور ان کی فیملی پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
بنگلادیشی فوج کے سابق سربراہ عزیز احمد اور ان کی فیملی پر کرپشن میں ملوث ہونے کے خلاف پابندیوں جیسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
پابندیاں لگانے سے متعلق امریکا کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے جمہوری اداروں اور عوامی مفاد میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عزیز احمد متعدد کرپشن کیسز میں ملوث ہیں، جبکہ اپنے بھائی کو بھی کرمنل ایکٹیویٹیز میں اکاؤنٹیبلٹی سے بچایا ہے۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ عزیز اپنے بھارتی کے ہمراہ مل کر ملٹری کانٹریکٹس میں بے ضابطگیوں سمیت سرکاری افسران کی اپوائنٹمنٹس پر رشوت لے چکے ہیں۔