اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہ ہوئی، فائل فوٹو
اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہ ہوئی، فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما حسن رؤف پر نامعلوم افراد کا حملہ،زخمی کر دیا

اسلام آباد: مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر نا معلوم افراد نے حملہ کردیا، حملے کے وقت وہ نجی چینل کے دفتر کے باہر  نکلے ہی تھے کہ ان پر بلیڈسے حملہ کرکےانہیں زخمی کردیا گیا۔

رؤف حسن نجی ٹی وی چینل میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام میں ریکارڈنگ کیلیے آئے تھے ، انہیں چہرے پر گہری چوٹیں آئی ہیں، پی ٹی آئی رہنما کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔۔دوسری جانب نامعلوم افراد رؤف حسن پر حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والے 5 سے 6 خواجہ سرا تھے، خواجہ سراؤں کی جانب سے رؤف حسن کے چہرے پر بلیڈ سے حملہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس نجی چینل کے باہر سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے رؤف حسن پر نامعلوم افراد کے حملے کا کا معاملہ ایوان بالا سینیٹ میں اٹھا دیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ مجھے رؤف حسن پر حملے کی اطلاع ملی ہے، رؤف حسن پر حملہ کرکے انہیں زخمی کیا گیا ہے، یہ واقع سنجیدہ معاملہ ہے، بات یہاں تک آگئی ہے کہ سب سے بڑی جماعت کے ترجمان پر حملہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ وزیر داخلہ اس وقت ایوان میں موجود نہیں، میں ان سے یا آئی جی سے معلومات لے کر ایوان کو آگاہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ رؤف حسن پر حملے کے معاملے پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے پارٹی ترجمان پر نامعلوم افراد کے حملے کے خلاف ایوان بالا سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔