غزہ کے نہتے شہریوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں 70 مقامات پر بمباری کی گئی۔
حملوں میں مزید 85 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عمارتیں منہدم ہونے سے بہت سے افراد ملبے میں دب گئے۔
جبالیہ کیمپ میں بھی فائرنگ کرکے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ صہیونی فورسز نے شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کا محاصرہ کرلیا۔
اسرائیلی ٹینکوں نے اسپتال کی ایمرجنسی کے دروازے پر گولا باری کی۔ اسپتال کے عملے، مریضوں اور زخمیوں کو نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں امدادی سامان اور ایندھن کی شدید قلت ہے۔ شہدا کی تعداد 35 ہزار 600 سے زیادہ ہوگئی ہے۔