اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپوزیشن اتحاد کے درمیان اہم ملاقات طے پاگئی۔
تحریک انصاف کا جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے رابطہ ہوا جس کے بعد عمر ایوب کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا اعلیٰ سطح وفد آج رات کو مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں ملاقات سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔