ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

قومی ٹیم میں 15 کھلاڑیوں کے علاوہ تین ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا

               

 

لاہور (اُمت نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہو گا، میگا ایونٹ کیلئے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا، قومی ٹیم میں 15 کھلاڑیوں کے علاوہ تین ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کو سکواڈ بھیجنے کی آخری تاریخ 25 مئی ہے مگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال ورلڈ کپ کے دستے کا اعلان نہیں کیا، سلیکٹرز نے 15 رکنی سکواڈ کے نام فائنل کر لیے ہیں جن کا صرف آج اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہو گیا، سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا، انگلینڈ کیخلاف سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے اہم سمجھی جا رہی ہے، کپتان بابر اعظم بھی سیریز کو ورلڈ کپ کیلئے اہم قرار دے چکے ہیں۔

انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں باہمی سیریز میں مصروف ہونے کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز بھی نہیں کھیل سکیں گی۔