ماسکو: ویٹ لفٹنگ کے دوران کئی ایسے واقعات پیش آتے ہیں، جس میں کھلاڑی زخمی بھی ہو جاتے ہیں، لیکن کچھ ایسے واقعات ہیں جن میں کھلاڑی جان سے بھی چلے جاتے ہیں۔
روس میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سٹرانگ مین مقابلے جاری تھے، کہ اسی دوران پاور لفٹر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ایکس پرایک صارف کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں پاور لفٹر کی اندوہناک موت سے متعلق ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہی تھی۔
روس کے شہر تیومین میں اسٹرانگ مین کے مقابلے جاری تھے کہ اسی دوران پاور لفٹر کو 80 کلو گرام کا وزن اٹھانا تھا، اگرچہ پاور لفٹرنے تین مرتبہ وزن اٹھایا، لیکن اس کے بعد جو ہوا وہ سب کو افسردہ کر گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاور لفٹر نے 3 مرتبہ بھاری وزن اٹھایا، جس پر ریفری نے بھی پاور لفٹر کو اشارہ کیا، تاہم اس پر پاور لفٹر کی باری ختم ہو گئی۔