لندن: برطانوی وزیر اعظم رشی سونک لندن میں مہم سے قبل معروف صحافی کو باہر پھینکوا دیا ، واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لندن میں وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے ایکس سیل سینٹر میں مہم ریلی میں شرکت کرنا تھی، جبکہ یہ مہم لائیو ٹی وی پر لانچ ہونے جا رہی تھی۔
تاہم اسکائی نیوز کے صحافی ڈیرن مک کیفرے کو سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی جانب سے دھکا دیتے ہوئے تقریب سے باہر نکال دیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوریڈور میں انتظار کرتے صحافی اور ان کے کیمرہ کریو کو سیکیورٹی اہلکاروں نے زبردستی باہر نکالا، جبکہ صحافی اور ان کی ٹیم کا سامان اندر روم میں ہی موجود تھا جہاں تقریب ہونے والی تھی۔