ٹی 20ورلڈکپ میرے دل کے قریب ہے، فائل فوٹو
ٹی 20ورلڈکپ میرے دل کے قریب ہے، فائل فوٹو

شاہد آفریدی ٹی 20ورلڈکپ کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

لاہور: سابق کپتان شاہد آفریدی کو ٹی 20ورلڈکپ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا گیا۔

شاہد آفریدی کے علاوہ یوراج سنگھ، کرس گیل اور یوسین بولٹ بھی ورلڈکپ کے ایمبیسڈر مقررکیے گئے ہیںِ۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹی 20ورلڈکپ میرے دل کے قریب ہے، پاک بھارت میچ کیلئے پرجوش ہوں،آئی سی سی کاکہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے بہت مداح ہیں، ان کی وجہ سے لوگ کرکٹ کے فین بنے۔