پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈہ پور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے ذمہ داروں پر صبح ،دوپہر اور شام لعنت بھیجے۔
انہوں نے کہا کہ اپنا حق لینا جانتے ہے ہم نے وفاق کو 15 دن کا وقت دیا ہے جب ٹائم لائن پوری ہوگی پھر ہم ان کو بتائیں گے، بٹن کس کا ہے اور صوبہ کس کا ہے۔
علی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ ہم نے مہلت دی ہوئی ہے،جب ٹائم پورا ہوگا پھر ان کو بتاؤں گا صوبائی خودمختاری کیا ہے او ر اپنا حق کیسے لینا ہے۔
علی امین گنڈاپورنے بجٹ کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہماری تیاری مکمل ہے اس لئے بجٹ پہلے پیش کررہے ہیں،وفاق کی جانب سے بجٹ میں کوئی کمی آئی تو اس کو پورا کر لیں گے۔