پشاور(اُمت نیوز)پشاور کے علاقے ہزار خوانی کی عوام لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے رحمان بابا گریڈ اسٹیشن سے زبردستی نو فیڈرز پر بجلی بحال کردی۔
پشاور کے نواحی علاقے ہزار خوانی کی عوام لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے رحمان بابا گریڈ اسٹیشن کا گھبراؤ کیا اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کی قیادت رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کر رہے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقوں میں 22گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے مشکلات کا سامنا ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی فضل الہی ہجوم کے ساتھ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور زبردستی نو فیڈرز کی بجلی بحال کی، پیسکو اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ہوئے تو مظاہرین منتشر ہوگے، پیسکو انتظامیہ نے ہزار خوانی کے لیے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا، جن علاقوں میں 18گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی وہاں 8گھنٹے کم کردہے جبکہ 16گھنٹوں سے 10گھنٹے کی گی۔
پیسکو ترجمان کا کہنا تھا کہ ہزار خوانی اور دیگر علاقوں میں لائن لاسز 80فیصد سے زاہد ہے اس لیے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے، دوسری جانب پیسکو کے چیف انجینئر نے رکن اسمبلی فضل الہی کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست دے دی۔