مریم نواز کا فیلڈ اسپتال، کلینک آن وہیلز پراجیکٹ پر اظہارِ اطمینان

لاہور(اُمت نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ اسپتال اور کلینک آن وہیلز پراجیکٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت فیلڈ اسپتال اور کلینک آن وہیلز سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو خوش، خوش حال اور صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر سیکٹر میری ترجیح ہے، مگر صحت کی سہولتوں کی بہتری پر پوری توجہ ہے۔