لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) طارق عباسی کو دھمکیوں کا مقدمہ درج

 

لاہور(اُمت نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) طارق عباسی کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

راولپنڈی میں کانسٹیبل خالد محمود کی مدعیت میں تھانہ نیو ٹاؤن میں ٹیلی گراف ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی ار کے مطابق ملزم اعجاز عرف کھوڑو نے ریٹائرڈ جج کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بدتمیزی کی، بیرون ملک مقیم ملزم کے ساتھ اس کے دو بھائی بھی معاونت کر رہے ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے کرائے کے لوگ حاصل کر رکھے ہیں، ملزمان جسٹس (ر) طارق عباسی اور ان کی فیملی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

ایف آئی آر میں لکھوایا گیا ہے کہ درخواست کی کاپی ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ، ڈی جی ایف آئی اے اور آر پی او راولپنڈی کو بھیج دی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق درخواست کی کاپی سی پی او و دیگر متعلقہ افسران کو بھی بھیج دی گئی ہے۔