سیتاپور سے تعلق رکھنے والے زائرین پورنا گری جارہے تھے، فائل فوٹو
سیتاپور سے تعلق رکھنے والے زائرین پورنا گری جارہے تھے، فائل فوٹو

ہوٹل میں کھانا کھانے والوں پر ٹرک چڑھ گیا، 11 ہلاک

شاہ جہاں پور: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ہائی وے پر بنے ہوئے ہوٹل (ڈھابے) پر کھانا کھانے والے زائرین پر تیز رفتار ٹرک چڑھ گیا۔ 11 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پتھروں سے لدا ہوا ٹرک پلٹنے سے کئی افراد کچلے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

سیتاپور سے تعلق رکھنے والے زائرین پورنا گری جارہے تھے۔ راستے میں شاہ جہاں پور کے نزدیک ان کی بس ایک ڈھابے پر ر کی۔ سب کھانا کھانے کے لئے بس سے اتر آئے۔ابھی وہ سڑک سے محض چند گز دور بچھی ہوئی چارپائی اور تخت پر بیٹھ کر کھانا کھا ہی رہے تھے کہ پتھروں سے لدا ہوا تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کے کنٹرول میں نہ رہا اور سڑک کے کنارے کھڑی ہوئی بس سے ٹکراتا ہوا ان سب پر چڑھ گیا۔ ٹرک کے الٹنے سے  نیچے دبنے والوں کی لاشیں مکمل طور پر ناقابلِ شناخت ہوگئیں۔