ڈیرہ اسماعیل خان،گھر میں آتشزدگی،لیفٹیننٹ کرنل کا بیٹا،بیٹی جاں بحق

خیبرپختونؒخوا(اُمت نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی افسر کے گھر میں آتشزدگی سے 6 افراد جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے اندرونی علاقے امامیہ گیٹ کے نزدیک مکان کے نچلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی، پورشن میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگی، دوسری منزل پر باہر نکلنے کا راستہ نہ ملنے کے باعث لیفٹیننٹ کرنل کا 10 سالہ بیٹا اور 8 سالہ بیٹی جھلس کر موقع ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل ثاقب اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئے ۔

کرنل ثاقب نے ریسکیو 1122 کو کال کی اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ میں پھنسے افراد کو باہر نکالا، ریسکیو کی ٹیموں نے زخمی افراداور جاں بحق ہونے والے بچوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے آگ پر قابو پاکر اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔

ریسکیو ٹیموں کی طرف سے کولنگ کا عمل ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ یادرہے کہ لیفٹیننٹ کرنل ثاقب سی ایم ایچ راولپنڈی میں تعینات ہیں اور گزشتہ روز چھٹی لےکر گھر آئے تھے۔