لاہر: (اُمت نیوز) ٹی 20 رنز کی دوڑ میں قومی کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا، قومی کپتان نے اس مقابلے میں 32 رنز بنائے جس سے ان کے اس طرز کے انٹرنیشنل مقابلوں میں رنز کی تعداد 3 ہزار 987 ہو گئی ہے۔
بابر نے یہ رنز 111 اننگز میں بنائے ہیں جبکہ روہت شرما نے 143 اننگز میں 3 ہزار 974 رنز بنائے ہیں، اس فہرست میں بابر سے آگے اب صرف ویرات کوہلی ہیں جو کہ 109 اننگز میں 4037 رنز کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔