راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والےکیپٹن حسین جہانگیر شہید (عمر؛ 25 سال، ساکن ضلع رحیم یار خان) اور حوالدار شفیق اللہ شہید (عمر؛ 36 سال،ساکن ضلع کرک) کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر گیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا کی نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، شہدا کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ہماری قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں،پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔