راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکی 3 الگ الگ کارروائیوں میں 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا،فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 5 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں کیے گئے آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے۔
دوسری جھڑپ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ہوئی جس میں سیکیورٹی فورسز نے 7 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 2 دہشت گردوں کو زخمی کردیا۔
فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پانچ جوان شہید ہوگئے جن میں نائیک محمد اشفاق بٹ شہید کی عمر 32سال جبکہ ان کا تعلق ضلع کہوٹہ سے ہے نائیک محمد اشفاق بٹ شہید نے 10سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں نائیک محمد اشفاق بٹ شہید نے سوگواران میں اہلیہ، 1 بیٹی اور 2 بیٹے چھوڑے
ضلع پونچھ کے رہائشی لانس نائیک سید دانش افکار شہید کی عمر30سال ہے لانس نائیک سید دانش افکار شہید نے6سال تک پاک فوج مادرِ وطن کے دفاع کے فرائض سر انجام دیے لانس نائیک سید دانش افکار شہیدنے سوگواران میں والدین، بہن، بھائی اور اہلیہ چھوڑے
32سالہ سپاہی تیمور ملک شہید کا تعلق ضلع لیہ سے ہے سپاہی تیمور ملک شہید نے 11سال تک دفاعِ وطن کے فرائض سر انجام دیے سپاہی تیمور ملک شہید نے سوگواران میں والدین، بہن، بھائی اور اہلیہ چھوڑے
شہدا میں سب سے کم عمر 22 سالہ سپاہی نادر صغیر شہید ہیں سپاہی نادر صغیر شہید ضلع باغ کے رہائشی ہیں سپاہی نادر صغیر شہید نے 2سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں سپاہی نادر صغیر شہیدنے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے
سپاہی محمد یاسین شہید کی عمر23سال جبکہ اُن کا تعلق ضلع خوشاب سے ہے
سپاہی محمد یاسین شہید نے ڈیڑھ سال پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں سپاہی محمد یاسین شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے
مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے فورسز کی ٹیم کے سربراہ کیپٹن اورایک جوان شہید ہوگیا تھا۔
خیال رہے 26 مئی اور27مئی کو مجموعی طور پر دو روز میں فورسز کی کارروائی میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 23 ہوگئی۔