کراچی: سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پریشر کُکر کسی بھی دن پھٹ جائے گا اور اقتدار پرغاصبانہ اور جھوٹا قبضہ کرنے والوں کو جھلسا دے گا۔
سوشل میڈیا پر بیان میں سابق صدر عارف علوی نے بیان میں کہا کہ بھاگنے والے راہ فرار اختیار کریں گے۔ جنہوں نے بیرون ملک راستے ہموار کیے ہوئے ہیں اور ہمارا لوٹا ہوا مال ودولت باہر رکھا ہوا ہے۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ مافیا یہ سمجھ لے اور ہم ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرتے ہیں کہ ہم بچائیں گے پاکستان کو۔ پریشر ککر کسی بھی دن پھٹ جائے گا اور اقتدار پرجھوٹا اور غاصبانہ قبضہ کرنے والوں کو جھلسا دے گا۔ ہم وفادار پاکستانی ہیں جنھوں نے اپنے ملک میں جینے اور مرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھی دیکھیں گے یہ کہاں جایئں گے۔ اللہ ایسے لوگوں پر دنیا بھی تنگ کرتا ہے۔ ہم پاکستان کو قوموں کی برادری میں عزت سے کھڑا کریں گے اور ترقی کریں گے۔