اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزارت داخلہ میں وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی اور خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر شکایت کی۔
اس موقع پرخیبر پختون خوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کےلیے وفاق اور صوبائی حکومت نے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کیا ہے
ملاقات میں وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری بھی شامل تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے شکوہ کیا کہ صوبے میں 18، 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معمولات زندگی اور کاروبار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے جواب دیا کہ کے پی کے میں اربوں روپےکی بجلی چوری ہوتی ہے۔
انہوں ںے واضح کیا کہ صوبے میں بجلی چوری روک دیں صوبے کو 24 گھنٹے بجلی دینے کو تیار ہیں۔
ملاقات کے بعد تینوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ عوام کا بڑا مسئلہ ہے، ایسا راستہ نکالا ہے جس سےعوام کو ریلیف ملے گا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ لائن لاسز کی وجوہات پر مل کر کام کریں گے، لوڈشیڈنگ کے باعث امن و امان کا مسئلہ بھی بنتا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ بھی ہوتا ہے، ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
علی امین نے کہا کہ خیبرپختونخوا بجلی بناکر پورے ملک کو فراہم کررہا ہے، ہم نےباہمی مشاورت کےذریعے مسائل کوحل کیا، ہم نے مل کر معاملات طے کیے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جو ماڈل کے پی میں بنایا ہے وہ دوسرے صوبوں میں بھی لاگو کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اداروں سے ہماری جنگ نہیں، گورنر خیبر پختونخوا سے میرا کوئی اختلاف نہیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ سیاستدانوں پر تنقید کرنے والے آج شرمندہ ضرور ہوں گے، ہم نے مشکلات کا حل نکالا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ آج سیاسی مخالفین پشیمان اور شرمندہ ہوئے ہوں گے، آج ہم نے مل کر معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی ہے، میں وزیر داخلہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیں پلیٹ فارم فراہم کیا، ہم نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے پلانز بتائے۔
اویس لغاری نے کہا کہ انشاء اللہ خیبرپختونخوا اپنے صوبے کے علاوہ دیگر صوبوں کے لیے بھی مثال بنے گا، ہم پاکستان میں بجلی کی چوری کو ختم کریں گے، ان کا پروگرام کمیونٹی بیس ہے، لوگوں کو گائیڈ کریں گے۔
اویس لغاری نے کہا کہ آج الحمدللہ تحریک انصاف اوروفاقی حکومت نے ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے، ہم اس ہر وزیر اعلیٰ کے مشکور ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میرا اور مولانا فضل الرحمن کا 25 سال پرانا تعلق ہے، ایسا کوئی وقت نہیں آیا کہ میرا ان سے تعلق خراب ہوا ہے، میں وزیر داخلہ بن گیا ہوں تو کیا مولانا فضل الرحمن کے ساتھ تعلق چھوڑ دوں؟