اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی جاری لہر کے دوران اس میں کمی کی خوشخبری سنائی ہے، محکمہ موسمیات نے 28 مئی سے یکم جون تک بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے 29 مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسرہ، ہری پور اور کوہستان میں بارشوں کا امکان ہے۔
شانگلہ، لکی مروت، کرک، پشاوراور مردان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
اسی طرح گلگت بلتستان اور کشمیر میں 28 مئی سے یکم جون کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔
مری، گلیات ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانولہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ اور فیصل آباد سمیت دیگر مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔
28 اور 29 مئی کو کراچی ٹھٹھہ بدین اور حیدآباد میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔