فائل فوٹو
فائل فوٹو

شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرگئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل الپوری کے علاقے پاگوڑی میں پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث جیپ کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک کی حالات تشویش ناک ہے، ریسکیو، امدادی ٹیم اور مقامی افراد نے جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیپ حادثے میں جاں بحق 8 افراد اور 2 زخمی لاگئے گئے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سیدالوھاب نامی شخص اہل خانہ کے ساتھ جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا گیا، حادثہ ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری کے قریب یوسی پیر آباد میں پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔