پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو منفرد ڈراموں کا تحفہ دینے والے ٹی وی ڈائریکٹر فرخ فائز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
پاکستانی متعدد سوشل میڈیا رپورٹس و نامور فنکاروں کے مطابق ٹی وی ڈائریکٹر فرخ فائز گزشتہ ہفتے انتقال کر گئے تھے۔
مرحوم فرخ فائز انڈسٹری میں ’ہارر‘ ڈرامے بنانے کے لیے شہرت رکھتے تھے۔
فرخ فائز کی ڈراؤنی ڈرامہ سیریل ’دریچہ‘ نے 2011ء میں خوب شہرت حاصل کی تھی۔
معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے اس ڈرامے کے ذریعے ہی اپنا ڈیبیو کیا تھا۔
فرخ فائز نے حال ہی میں ڈرامہ سریل ’میں کہانی ہوں‘ اور ’دایان‘ کی چند اقساط کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے۔
فرخ فائز کا آخری پروجیکٹ ایک نجی ٹی وی کے لیے ڈرامہ سیریل ’اے دل ہے مشکل‘ تھا جس کی ہدایت کاری ابھی انہوں نے شروع کی تھی۔
اس پروجیکٹ میں وہ معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک کے ساتھ کام کر رہے تھے۔
فرخ فائز کے انتقال کی خبر صحیفہ جبار و یاسر حسین کی جانب سے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔