راولپنڈی (اُمت نیوز) پشاور کے علاقے باغ میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے جوانوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نائیک محمد اشفاق بٹ، لانس نائیک سید دانش افکار، سپاہی تیمور ملک شہید کی آبائی علاقوں میں تدفین کی گئی، سپاہی نادر صغیر اور سپاہی محمد یاسین کو بھی آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسروں، شہداء کے لواحقین، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، افواج پاکستان قوم کے شانہ بشانہ مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔