فرانسیسی پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

بائیں بازو کے رکن پارلیمنٹ نے فلسطینی پرچم اٹھاکر ایوان کی توجہ غزہ کی صورتحال کی طرف دلائی۔

               
May 29, 2024 · بام دنیا

 

فرانس (اُمت نیوز)فرانسیسی پارلیمنٹ میں دوران اجلاس فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق بائیں بازو کے رکن پارلیمنٹ نے فلسطینی پرچم اٹھاکر ایوان کی توجہ غزہ کی صورتحال کی طرف دلائی۔

خبرایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ کی صدر نے صورتحال کو ناقابل قبول قرار دے کر اجلاس ملتوی کردیا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی پرچم لہرانے والے رکن پارلیمنٹ سیبسٹن ڈیلوگو کو 15 روز کےلیے معطل کیا گیا ہے۔