بوگس کیسز چل رہے ہیں ، دعا ہے میرٹ پر فیصلہ ہو ، زرتاج گل

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ اتنے عرصے سے بوگس کیسز چل رہے ہیں، کوئی تو حل ہو ، دعا ہے میرٹ پر کیسز کا فیصلہ ہو جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ یہاں تو اچانک سے 26 سال بعد ایک چھٹی دے دی جاتی ہے ، ایسا لیڈر بھی ہو تا تھا کہ 25 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر باہر جا سکتا تھا۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ میرا لیڈر تو اسی ملک میں ہے اور اپنے کیسز اور عوام کا دفاع کر رہا ہے، عمران خان کی بلیو شرٹ میں تصویر آئی تو پورا پاکستان بلیو ہو گیا، پاکستان کا سب سے بڑا لیڈر قائدِ اعظم کے بعد بانی پی ٹی آئی ہیں۔