سابق وزیرِ اعظم کو عدالت کے سامنے گالی دی گئی، علی محمد خان

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کو عدالت کے سامنے گالی دی گئی۔

اسلام آباد میں نیو کچہری کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ سائفر کیس کل لگنا تھا یوم تکبیر کی وجہ سے سماعت نہیں ہوئی۔

علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عدالت نے کیس کے لیے پیر کا دن دیا، ہمارا کام مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں خاور مانیکا سے پوچھنا چاہتا ہوں پانچ سال بعد آپ کو کیسے یاد آیا، مطلب تمام کیسز کی طرح یہ کیس بھی جعلی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے جلد باہر آئیں گے۔