ذہنی مریض نے منگل کی شب گھر کے افراد پر حملہ کیا، فائل فوٹو
ذہنی مریض نے منگل کی شب گھر کے افراد پر حملہ کیا، فائل فوٹو

ذہنی مریض نے7افراد کو قتل کرکے خود کشی کرلی

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ذہنی مریض نے گھرکے7 افراد کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔ یہ سانحہ ضلع چِھنڈ واڑا میں رونما ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ بدھ کو مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع کے بودل کچھر گاؤں میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

واقعہ بودل کچھر نامی گاؤں میں پیش آیا،مرنے والوں میں ذہنی مریض کی بیوی، بیٹا، بھائی اور بھابی شامل ہیں۔ ضلعی پولیس افسر منیش کھتری نے بتایا کہ ذہنی مریض نے منگل کی شب گھرکے افراد پر حملہ کیا۔ ان سب کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد ملزم نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔

سانحے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوا تاہم کسی طور وہ جان بچاکر بھاگ نکلا۔ اب وہ اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرِ علاج ہے۔

ماہِ رواں کے اوائل میں اتر پردیش کے قصبے پالاپور میں ایک شخص نے گھر کے پانچ افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار لی تھی۔

اس کیس میں بھی ملزم ذہنی مریض تھا۔ اس نے والدہ کو گولیاں ماری تھیں اور بیوی کا سر ہتھوڑے سے کچل دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔