تحریک انصاف کے دور میں چند مخصوص لوگوں کے اربوں کے قرض معاف کیے گئے، اداروں کو فوری ایکشن لینا چاہیے، فائل فوٹو
 تحریک انصاف کے دور میں چند مخصوص لوگوں کے اربوں کے قرض معاف کیے گئے، اداروں کو فوری ایکشن لینا چاہیے، فائل فوٹو

عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ اڈیالہ جیل سے آپریٹ ہورہا ہے، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ اڈیالہ جیل سے آپریٹ ہو رہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملک کو نقصان پہنچانےکے لیے لانچ کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں چند مخصوص لوگوں کے اربوں کے قرض معاف کیے گئے، اداروں کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔عمران خان پر تنقید کے انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سسرال اسرائیل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسائز کے افسران ہی ایکشن لے رہے ہیں، یہاں کوئی سفارشی نہیں ہے، جس نےکام کرنا ہے اس نے یہاں رہنا ہے ، ہم اپنے اداروں ،ٹریفک پولیس کو گالیاں دے رہے ہوتے ہیں، ٹریفک پولیس اس دھوپ میں بھی ٹریفک کو مینج کررہا ہے، ان کے بھی گھر اور خاندان ہوتے ہیں، شرجیل میمن ہمیں اپنی فورسز کا ساتھ دینا چاہیے، جہاں غلطیاں اور کوتاہیاں ہوتی ہیں سزا ملتی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار ہے ، بانی پی ٹی آئی کو ملک کیخلاف لانچ کیاگیا، پاکستان کی نامور ہستیوں نے بانی پی ٹی آئی کی لانچنگ سے پہلے سب کہہ دیا تھا، ان کے بارے میں وزیراعظم کے خدشات غلط نہیں ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ 2018 سے پہلے بانی پی ٹی آئی نے قرضے معاف کرانے اور سہولتکاروں کے بارے میں کیا کہا تھا، لوگوں کے 40،40ارب روپے بانی پی ٹی آئی نے خود معاف کیے، ایف بی آر،نیب اور اینٹی کرپشن کو ایکشن لینا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹ سے ویڈیو لگائی، آپ کو پتہ چل گیا تھا تو ویڈیو ڈیلیٹ کردیتے، بیرسٹر گوہر صاحب نے کل فرمایا ویڈیوکا مقصد ادارے کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہی شخص تھا جو کہتا تھا لوگ پوری دنیا سے روزگار کیلئے یہاں آئیں گے، یہی کہہ رہا تھا کہ اداروں کے خلاف تنقید نہیں کرنی چاہیے، میں کسی پارٹی کا ٹھیکے دار نہیں،اپنی پارٹی سے متعلق بات کرتا ہوں، میری پارٹی نے تاریخ کے بدترین تشدد کا سامنا کیا ہے، تمام سزاؤں کے بعد بھی ملک کی سالمیت کے خلاف سازش نہیں کی، شہادتیں دیں پھر بھی نعرہ لگایا پاکستان کھپے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔