پری مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، فائل فوٹو
پری مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، فائل فوٹو

شدید گرمی،2 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے

حیدرآباد: شدید گرمی جان لیوا ثابت ہونے لگی، تین روز کے دوران دو پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

مقامی عدالت میں تعینات اہلکار رضوان شیخ گرمی کے سبب انتقال کر گیا، دو روز قبل قاسم آباد تھانے کا اے ایس آئی بھی گرمی سے متاثر ہوکر چل بسا تھا۔

پولیس نے اے ایس آئی کی موت ہارٹ اٹیک قرار دی تھی، پولیس کے اعلی افسران نے جوانوں کو گرمی سے بچانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق رضوان کی موت ہیٹ سٹروک کے سبب نہیں ہوئی، گزشتہ رات انتقال ہوا۔