فائل فوٹو
فائل فوٹو

فواد چوہدری کی مقدمات میں ویڈیو لنک حاضری کی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پنجاب میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست خارج کردی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے 2 روز قبل سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری  کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں 36 مقدمات درج ہیں جن میں پیشی کے لیے انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست دائر کی تھی۔