جج پر اعتراض سے لے کر عدالت کا وقت ضائع کرنے تک ہر حربہ استعمال کیا گیا، فائل فوٹو
جج پر اعتراض سے لے کر عدالت کا وقت ضائع کرنے تک ہر حربہ استعمال کیا گیا، فائل فوٹو

عدّت کیس بھونڈا، بیہودہ اور گھٹیا مقدمہ ہے، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد: عمران کان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدّت کیس میں عدالتی فیصلے کے معاملے پر  پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ عدّت کیس انسانی تاریخ کا سب سے بھونڈا، بیہودہ اور گھٹیا مقدمہ ہے، بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ کو سیاسی انتقام کے لیے دو دن میں سزا سنائی گئی۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ درخواست گزار اور پراسیکیوشن ٹیم نے بدتمیزی اور بیہودگی کی ہر حد عبور کی، جج پر اعتراض سے لے کر عدالت کا وقت ضائع کرنے تک ہر حربہ استعمال کیا گیا۔

 ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا جسے آج سنایا جانا تھا، منصوبہ بندی کے تحت درخواست گزار آدھا گھنٹہ بولتا اور گالیاں دیتا رہا، تماشے کا مقصد بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو ناحق قید میں رکھنا ہے۔