فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرنسی نوٹوں پر املا کی غلطی، اربوں روپے کے نوٹ ضائع

خانیوال: معروف محقق ادیب شہزاد فیضی نے پاکستان کے کرنسی نوٹوں پر املا اور گرامر کی چھ غلطیوں کی نشاندہی کردی، جس پر اسٹیٹ بینک کو حکم دیا گیا ہے کہ 60 روز میں ان غلطیوں کو درست کیا جائے۔

شہزاد فیضی کی شکایت پر وفاقی محتسب نے سماعت کی، اس دوران اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے نمائندوں کی جانب سے ان غلطیوں کا اعتراف کیا گیا۔

غلطیوں پر اعتراف کے بعد وفاقی محتسب نے اسٹیٹ بینک کو 60 روز میں غلطیاں دور کرنے اور نئے کرنسی نوٹ پر یہ علطیاں نہ دہرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

شہزاد فیضی نے کہا کہ کرنسی نوٹ ہمارے ملک کی شناخت ہیں، ہماری پہچان کا زریعہ ہیں، ان کرنسی نوٹوں پر جب میں نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ یہ صرف چار مختصر سطریں ہیں اور ان چار سطروں میں بیس لفظ ہیں جن میں چھ غلطیاں ہیں، تو مجھے خیال آیا کہ ان غلطیوں کو ٹھیک ہونا چاہیے۔