لاہور: (اُمت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیگ سپنر اسامہ میر کو ٹی 20 بلاسٹ میں شرکت کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفیکٹ (این او سی) جاری کرنے سے انکار کر دیا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ لیگ سپنر اسامہ میر کو دو لیگز کی حد کی وجہ سے مزید این او سی نہیں دیا گیا، اسامہ میر یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2024 کے سائیکل میں دو لیگز کھیل چکے ہیں۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ اسامہ نے گزشتہ سال دی ہنڈریڈ اور بگ بیش لیگ میں شرکت کی تھی، پی سی بی کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کو پی ایس ایل کے علاوہ دو لیگز کی اجازت دیتا ہے۔
دوسری جانب ٹی 20 بلاسٹ میں لیگ سپنر اسامہ میر کو ووسٹرشائر ریپڈز کی نمائندگی کرنا تھی، این او سی نہ ملنے کے بعد ٹیم نے اسامہ میر کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔
ٹی 20 بلاسٹ کی فرنچائز ووسٹرشائر نے اسامہ میر کی جگہ ویسٹ انڈیز کے ہیڈن واش کو منتخب کر لیا ہے۔